کینیڈا کے صوبہ البرٹا میں گھر میں لگنے والی آگ سے 4 بچوں اور خواتین سمیت 7 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیسٹر میئر میں واقع اس گھر میں آتشزدگی ہوئی جس کی وجہ کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔ امریکی فورسز کے ساز و سامان اور گولہ بارود کو طالبان نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ سازو سامان میں فورسز کی چھوڑی گئی گاڑیاں اور بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔ تحصیل کلاچی کے علاقہ گرہ گلداد میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ، چار سیکیورٹی اہلکار زخمی۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ گاڑی کو گرہ گلداد میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ علاقہ میں فورسز اور پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ چوک اعظم وارڈ نمبر 7 میں تیزاب گردی کا واقعہ، میاں بیوی شدید زخمی، نامعلوم افراد تیزاب پھینک پر فرار۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شخص گھر میں گھس کر وسیم اور عاصمہ پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ متاثرہ میاں بیوی کو تحصیل ہسپتال سے حالت تشویش ناک ہونے پر ملتان نشتر ریفر کر دیا گیا۔ قطر، بحرین ، متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کیلئے وزیر اعظم نے فوری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ معاون خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر متحدہ عرب امارات، بحرین اور دوحہ سے پی آئی اے کی پروازوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ پی آئی اے 3394متحدہ عرب امارات، 2016 دوحہ سے اور 722 بحرین سے مسافروں کو لائے گی۔