آئی ایم ایف ڈیل کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،تاریخ رقم

آئی ایم ایف ڈیل کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،تاریخ رقم
کراچی : آئی ایم ایف ڈیل کے بعد پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میں ایسی زبردست تیزی دیکھی گئی کہ ٹریڈنگ روکنی پڑ گئی۔ اسٹاک مارکیٹ قانون کے مطابق اگر ایک خاص فیصد تک مارکیٹ میں کمی ہو یا بڑھے تو ایک گھنٹے کے لئے کاروبار معطل کیا جاتا ہے۔ اس وقت 100 انڈیکس 2400 سے زیادہ پوائنٹس اضافے کے بعد 43 ہزار 880 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کاروبار میں 5 اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ حصص بازار میں اب تک 20 کروڑ سے زیادہ شیئرز کے سودے 5 ارب روپے میں طے ہوئے۔ 286 کمپنیز کے شیئرز کا لین دین ہوا، 264 کمپنیز کے شئیرز کی قیتمیں بڑھیں، سرمایہ کاروں نے اربوں روپے کما لیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔