پاکستان کے بیشتر علاقوں بارشوں اور آندھیوں کا امکان ؟

پاکستان کے بیشتر علاقوں بارشوں اور آندھیوں کا امکان ؟
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ وسطی و جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ٗ دوپہر کے وقت بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ٗ شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے کا امکان ہے ٗ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے، آندھی/گرد آلود ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ٗ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ٗ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں چند مقامات پرتیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی امید ہے۔

Watch Live Public News