’’اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے‘‘

’’اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے‘‘
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے کنفیوژن کا شکار قرار دیا ہے کہ ایک طرف ا پوزیشن بجٹ منظور نہ کرنے دینے کی دھمکیاں دیتی ہے اور دوسری طرف پری بجٹ سیمینار کروائے جا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کی کہ ’’اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے۔ ایک طرف کہتے ہیں، بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، دوسری طرف بجٹ پر سیمینار منعقد ہو رہے ہیں۔اگر اپوزیشن پارلیمان میں آئے اور انتخابی اصلاحات سمیت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے تو یہ خوش آئند ہو گا، قابل عمل تجاویز پر ضرور غور کریں گے‘‘۔https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1400333401194905602یاد رہے کہ اپوزیشن کی طرف سے اکثر بجٹ منظور نہ کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں لیکن دوسری طرف گزشتہ روز مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پری بجٹ سیمینار کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

Watch Live Public News