اسرائیل میں نیتن یاہو کے اقتدار کا خاتمہ

اسرائیل میں نیتن یاہو کے اقتدار کا خاتمہ
تل ابیب ( ویب ڈیسک ) اسرائیل میں نیتن یاہو کے طویل دور اقتدار کے اختتام کا وقت قریب آیا چاہتا ہے کہ جب اپوزیشن جماعتوں نے صدر کو وقت ختم ہونے سے صرف ایک گھنٹہ قبل آگاہ کیا ہے کہ وہ حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اپوزیشن کی سات جماعتیں اتحادی حکومت بنانے کے فارمولے پر متحد ہو گئی ہیں ٗ جس کے بعد دس سال سے برسراقتدار نیتن یاہو کااقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے ٗ اسرائیلی صدر کی طرف سے دئیے جانے والا وقت پورا ہونے سے صرف ایک گھنٹہ قبل یائر لاپڈ نے آگاہ کیا کہ ان کے پاس پارلیمنٹ کے 120 میں سے 61 ارکان کی حمایت ہے۔لیپڈ کی ٹیم نے اپوزیشن کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کرنے کی ایک تصویر میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں حیران کن طور پر اسرائیل کی عرب پارٹی بھی نیتن یاہو کا اقتدار ختم کرنے والے اتحاد میں شامل ہے ۔لیپڈ نے ایک بیان میں اسرائیلی صدر کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں اسرائیل کے تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا ٗ اس میں اسرائیلی معاشرے کے تمام اجزا شامل ہیں اور امید ہے کہ ہماری حکومت کچھ نیا کر پائے گی۔

Watch Live Public News