صاف پانی سمیت 56 پبلک سیکٹر کمپنیاں قانونی قرار

صاف پانی سمیت 56 پبلک سیکٹر کمپنیاں قانونی قرار

لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب حکومت نے صاف پانی سمیت چھپن پبلک سیکٹر کمپنیز کو قانونی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست پر سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جواب جمع کروادیا۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ سابق دور حکومت کی کابینہ نے قانون کے مطابق 79 کمپنیاں بنانے کی منظوری دی۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 اور کمنیز ایکٹ کمپنیز بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ آئین کے اندر کمپنیز بنانے کی اجازت ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آئین اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 میں کمپنیز بنانے کی اجازت نہیں۔ درخواست گزار وکیل نے 79 کمپنیز کے متعلق پنجاب اسمبلی کے رولز آف بزنس اور لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے دلائل دیئے۔

مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق دور حکومت میں صاف پانی سمیت دیگر قائم ہونے والی 56 کمپنیزکی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ 2017 میں صاف پانی سمیت 56 کمپنیوں کے خلاف درخواست دائر کی۔

استدعا کی گئی کہ عدالت 79 کمپنیوں کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئےکالعدم قرار دے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔