لادی گینگ کیخلاف خفیہ آپریشن، خفیہ ٹھکانے تباہ

لادی گینگ کیخلاف خفیہ آپریشن، خفیہ ٹھکانے تباہ

ڈیرہ غازیخان ( پبلک نیوز) ٹرایبل ایریا میں لادی گینگ کے خلاف آپریشن میں بی ایم پی کی بھر پور معاونت، پولیس کی ایس ایس جی سے تربیت یافتہ سپیشل آپریشن یونٹ کی ٹیمیں لادی گینگ کے خلاف آپریشن میں شریک۔

تفصیلات کے مطابق لادی گینگ کے عزائم خاک میں ملانے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ٹرایبل ایریا میں بی ایم پی اور پنجاب رینجرز کے ساتھ منظم انداز میں بھر پور آپریشن کیا جا رہا ہے۔

بی ایم پی، رینجرز اور پولیس کے دستوں نے گزشتہ شب آپریشن شروع کیا۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر آپریشن کو خفیہ رکھا گیا۔ اس وقت ٹیمیں لادی گینگ کی کمین گاہوں کے اطراف میں موجود ہیں۔

آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیموں کو 04 بلٹ پروف گاڑیوں ،04 APCاور 02ڈرون کیمروں اور IT کے ماہر افراد کی معاونت بھی حاصل ہے۔

لادی گینگ کے ممبران کی گرفتاری کے لیے ضلع پولیس ہر ممکن اقدامات کرے گی اور اسی اصول کو پیش نظر رکھتے ہوئے پولیس کی پہاڑوں میں ان کے خفیہ ٹھکانوں کی طرف پیش قدمی کی۔ لادی گینگ کے خفیہ ٹھکانوں کو پولیس نے تباہ کر کے آگ لگا دی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس ہر وقت کوشاں ہے۔ انشا اللہ جلد ہی لادی گینگ کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔