ویب ڈیسک: ملالہ یوسفزئی کا ایک انٹرویو ان دنوں کافی خبریں کی زینت بن رہا ہے جس میں انھوں نے شادی کے حوالے کھل کر بات چیت کی۔ اس انٹرویو میں انھوں نے نہ صرف شادی کے رشتہ پر بات کی بلکہ اپنی شادی کے حوالے سے بھی بتایا۔
پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والی گل مکئی جن کا اصل نام ملالہ یوسفزئی ہے، کو نوبل انعام سے نوازا گیا۔ اس نوبل انعام کی وجہ ان کی خدمت انسانیت اور انسانیت کے حوالے سے ان کی کاوشیں اور کوششیں ہیں۔ ملالہ بین الاقوامی سطح پر ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے پہچانی جاتی ہیں۔
انھوں نے گزشتہ دنوں انٹرنیشنل میگزین 'ووگ' کو ایک خصوصی انٹرویو دیا جس کے بعد میگزین نے ان کی تصویر کو سر ورق پر بھی شائع کیا۔ ووک کے ٹائٹل پیج پر ان کی تصویر کافی وائرل ہوئی۔ لیکن بات تصویر سے اس وقت بڑھی جب لوگوں نے میگزین کھول کر اندر انٹرویو پڑھا۔
اس انٹرویو میں انھوں نے شادی کے حوالے سے اپنا مختلف مؤقف دیا۔ اس مؤقف پر پاکستان میں کافی واویلہ ہوا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس انٹرویو کی وجہ سے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
ملالہ کا یہ انٹرویو اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ اس میں انھوں نے اپنی شادی سے متعلق بھی بتایا کہ وہ کب شادی کریں گی، کس سے شادی کریں گی اور ان کتنے بچے پیدا کرنے کی خواہش مند ہیں۔ ان تمام سوالوں کے جواب ان کے ایک مختصر سے جملے میں چھپے ہیں۔
انھوں نے اس بارے پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ وہ ابھی شادی نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ فی الحال شادی کرنے کا نہ تو کوئی ارادہ ہے اور نہ بچے پیدا کرنے کے حوالے سے کوئی ارادہ ہے۔