بیگم سے علیحدگی کے بعد بل گیٹس کا بڑا اعلان

بیگم سے علیحدگی کے بعد بل گیٹس کا بڑا اعلان

نیویارک (ویب ڈیسک) اپنی اہلیہ ملینڈا گیٹس سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد بل گیٹس کی جانب سے ایک بہت بڑا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مائیکروسافٹ کے بانی اعلیٰ درجہ کا ایٹمی ری ایکٹر پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ پلانٹ کوئلہ ایک ریٹائرڈ کے اوپر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بل گیٹس کی کمپنی ٹیرا پاور بنیادی طور پر پیسفی کارپ کے ساتھ مل کر اس منصوبہ پر کام کرے گی۔ مشترکہ طور پر پہلے نیٹریم ری ایکٹر منصوبہ کی تعمیر کے لیے وائیومنگ کا انتخاب بھی ہو چکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنوں کمپنیاں 2021 کے اواخر تک پلانٹ لگانے کے مقام کا تعین کرنے کے بعد باقاعدہ اعلان کریں گی۔ اس حوالے سے ریاست وائیومنگ کے گورنر مارک گورڈن نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ کوئلہ کا استعمال ختم کرنے کا یہ سب سے بہترین اور صاف ستھرا طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ اعلیٰ درجہ کے چھوٹے ری ایکٹر کو چلانے کے لیے مختلف قسم کے ایندھن استعمال کیے جاتے ہیں۔ شمسی توانائی اور ہوا کی طرح چھوٹے ری ایکٹر بھی کاربن کے اخراج کے بنا چلتے ہیں۔ اس حوالے سے امریکہ کی کئی ریاستوں میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی خیال رہے کہ بل گیٹس ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے خاصے متحرک ہیں۔ ان پر قابو پانے کے لیے بل گیٹس کی کوششوں اور کاوشوں کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جاتا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔