ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف اور ہیروئن دیشا پٹانی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کے خلاف مقدمہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے۔ دونوں اداکار شام کے وقت کار ڈرائیونگ کرتے ہوئے انجوائے کر رہے تھے جس پر کچھ لوگوں نے ان کو گھومتے پھرتے دیکھ لیا۔
اس دوران بھارتی پولیس کی جانب سے ان کو روک کر پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ پولیس نے جب ان سے کچھ سوالات کیے تو دونوں اداکاروں کی جانب سے دن 2 بجے باہر گھومنے پھرنے کا کوئی مناسب جواز نہ دیا گیا۔
پولیس نے اس کو ایس او پیز کی خلاف ورزی قرار دیا۔ مئی پولیس نے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کو وجہ بنا کر دیشا پٹانی اور ٹائیگر شروف کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔
An FIR has been registered against actors Tiger Shroff, Disha Patani & others for violating COVID-19 restrictions: Mumbai PoliceThe actors were found roaming at Bandstand Promenade & couldn't give a valid reasons to police for being out of their homes after 2 pm(file photos) pic.twitter.com/gLKAb7BYcG
— ANI (@ANI) June 2, 2021
بھارتی میڈیا کے مطابق دیشا اور ٹائیگر شروف باہر گھوم پھر رہے تھے۔ اس دوران دیشا پٹانی فرنٹ سیٹ پر موجود تھیں جبکہ ٹائیگر شروف پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے۔