پرینیتی چوپڑا نے فلم چمکیلا کیلئے کیسے وزن بڑھایا؟ خود بتا دیا

پرینیتی چوپڑا نے فلم چمکیلا کیلئے کیسے وزن بڑھایا؟ خود بتا دیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی حال ہی میں ایک فلم بلاک باسٹر ہٹ ہوئی جس کا نام چمکیلا ہے۔  اس فلم کے لئے اداکارہ کو اپنا وزن بڑھانا پڑا جس کے بارے میں انہوں نے خود بتایا۔

پرینیتی چوپڑا نے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ انہوں نے فلم کیلئے 16 کلو وزن بڑھایا ہے۔ جب میں نے فلم سائن کی تو کافی اسمارٹ تھی کیونکہ 2 سال سے ورزش کررہی تھی جس کی وجہ سے پیٹ پر ایبز بھی بن گئے تھے، جب میں ڈائریکٹر امتیاز علی کے پاس گئی تو میرا بہت فٹ جسم تھا جس پر انہوں نے کہا کہ میں کردار کے مطابق نہیں دکھ رہی جس کیلئے میں نے 16 کلو وزن کو بڑھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزن بڑھانے کیلئے میں نے بہت مقدار میں کھانا کھایا اور رات میں کھانے کے فوری بعد ہی سو جاتی تھی تاکہ میرا چہرا سوجا ہوا لگے۔ میری گردن بھی موٹی ہوگئی تھی۔

پرینیتی نے وزن بڑھانے کیلئے کی  جانے والی محنت کے نقصانات کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور بتایا کہ غیر صحت بخش کھانا کھانے سے میری نیند بہت متاثر ہوئی اور میرے رویوں میں بھی منفی تبدیلی آئی، میں سست بھی ہوگئی تھی کیوں کہ 6 ماہ سے کوئی ورزش نہیں کی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے 16 کلو وزن بڑھانے میں 6 ماہ کا وقت لگا اس دوران میں نے چاول اور روٹی کافی کھائی ہے۔

خیال رہے کہ فلم چمکیلا میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے امرجوت کور کا کردار پرفارم کیا تھا۔ 

Watch Live Public News