(ویب ڈیسک)سب سے زیادہ معاوضے لینے والے بھارتی فلمی اسٹارز کی فہرست سامنے آگئی ہے جن میں بالی ووڈ سے لیکر ساؤتھ انڈین اداکار بھی شامل ہیں۔
امریکی جریدے فوربز نے IMDb سے لیے گئے ڈیٹا کی مدد سے رواں سال 2024 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے 10 بھارتی اداکاروں کی ایک رپورٹ شائع کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فہرست میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بھارتی اداکاروں میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سرِ فہرست ہے، کنگ خان اپنی ایک فلم کا معاوضہ 150 کروڑ سے 250 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں۔
دوسرے نمبر ساؤتھ انڈین اسٹار رجنی کانت موجود ہیں جو اپنی ایک فلم کا معاوضہ 115 کروڑ سے 170 کروڑ روپے لیتے ہیں، تیسرے نمبر پر ساؤتھ انڈین اداکار جوزف وجے ہیں، یہ اپنی ایک فلم کا معاوضہ 130 کروڑ سے 250 کروڑ روپے لیتے ہیں۔
چوتھے نمبر پر اداکار پربھاس کا نام موجود ہے جو اپنی ایک فلم کا معاوضہ 100 کروڑ سے 200 کروڑ روپے تک لیتے ہیں جبکہ پانچویں نمبر پر بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہیں جن کی ایک فلم کا معاوضہ 100 کروڑ سے 275 کروڑ ہوتا ہے۔
بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں، اُن کی ایک فلم کا معاوضہ 100 سے 150 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
ان کے علاوہ، فہرست میں ساتویں نمبر پر کمل ہاسن، آٹھویں پر الو ارجن، نویں پر اکشے کمار اور دسویں نمبر اجیتھ کمار موجود ہیں۔