ہربنس پورہ:سرکاری گاڑی کی ٹکر سے9سالہ بچہ جاں بحق،ڈرائیور گرفتار

ہربنس پورہ:سرکاری گاڑی کی ٹکر سے9سالہ بچہ جاں بحق،ڈرائیور گرفتار
کیپشن: ہربنس پورہ:سرکاری گاڑی کی ٹکر سے9سالہ بچہ جاں بحق،ڈرائیور گرفتار

ویب ڈیسک: ہربنس پورہ کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی سرکاری گاڑی کی ٹکر سے 9سالہ بچہ جاں بحق، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات الرحمن گارڈن فیز 4 میں سی ٹی ڈی کے ساجد نامی ڈرائیور نے 9 سالہ ریحان کو کچل دیا تھا  جس پر ہربنس پورہ پولیس نے بچے کے باپ نفیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس نے ڈرائیور اور سرکاری گاڑی کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔لواحقین کا الزام ہے حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے۔

 دوسری طرف جاں بحق بچے کا پوسٹ مارٹم تاحال نہیں ہو سکا۔فیملی کے مطابق ڈاکٹر تاحال پوسٹ مارٹم کرنے نہیں پہنچا ۔فیملی نے حکام بالا سے جلد پوسٹ مارٹم کرنے اور باڈی فیملی کے حوالے کرنے کی اپیل کی ہے۔