شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، سپاہی شہید

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، سپاہی شہید
ضلع شمالی وزیرستان کے قصبہ دتہ خیل کے علاقے جرنل میں یکم اور 2 جون کی درمیانی رات فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان حامد علی شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ پر ہمارے دستوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا،تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی حامد علی (عمر 28 سال، ساکن سرگودھا) بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔ اے پی پی کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے،ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ یہ بھی پڑھی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا فوجی چوکی پر حملہ، 2 سپاہی شہید خیال رہے کہ ابھی چند روز قبل ہی23 مئی کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 سپاہی شہید ہوگئے ہو گئے تھے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر حملہ کیا، فوجی دستوں نے دہشت گردوں کی کارروائی کا فوری اور موثر جواب دیا۔ دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید ہوگئے تھے۔ان شہدا میں 20 سالہ سپاہی ظہور خان اور 23 سالہ سپاہی رحیم گل شامل تھے۔ اس سے قبل میر علی میں ہی سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گرایا تھا، جس کی شناخت الطاف کے نام سے ہوئی تھی۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا جبکہ ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔