ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا مقصد امن ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا مقصد امن ہے ، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے افغانستان میں امن کے لئے مذاکرات ہوئے ہیں، ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا مقصد امن ہے ، بھارت کے افغانستان میں کردار پر پاکستان کا موقف واضح ہے، بھارت کی جانب سے افغانستان کی مدد کے لئے پاکستان نے راہداری فراہم کی، افغانستان میں کسی کو سپائلر کا کردار ادا نہیں کرنے دینگے. ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں 10 نوجوانوں کے قتل عام کی مذمت کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل عام کیا جارہا ہے، دنیا بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اقوام کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے، وزیر خارجہ نے خط میں یاسین ملک کو دی جانیوالی سزا پر بھی آواز اٹھائی، بھارت افغانستان میں مثبت کردار ادا کرے. ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکی دونوں ممالک کے بہترین تعلقات کا عکاس ہے، وزیر خارجہ سمیت اعلی سطح کا وفد وزیراعظم کے ہمراہ تھا ، ترک صدر سے دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، ٹرانسپورٹ اور ہیلتھ کے شعبے میں تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے ترکی کے نمایاں بزنس مین سے بھی ملاقات کی، وزیراعظم اور ترک صدر نے دونوں ممالک کے تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر لوگو کی رونمائی کی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔