معمولی تلخ کلامی نوجوان جان سے گیا

معمولی تلخ کلامی نوجوان جان سے گیا
نوشہرہ ورکاں میں معمولی تلخ کلامی چچا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ ملکر بھتیجےکوتشدد کا نشانہ بنایا مقتول تشدد کی تکلیف برداشت نہ کرتے ہوئے موقع پر ہی جان بحق ہوگیا۔ تٖصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں اگو چک تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کی حدود میں معمولی تلخ کلامی پر 28 سالہ نوجوان کی جان لے گی۔چچا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ ملکر بھتیجے اسد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا مقتول تشدد کی تکلیف برداشت نا کرتے ہوے موقع پر ہی جان بحق ہو گیا پولیس ذرائع کے مطابق نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو گوجرنوالہ منتقل کر دیا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔