مسلح افواج پاکستان کے امن وسلامتی کی ضامن ہیں،وزیراعظم

مسلح افواج پاکستان کے امن وسلامتی کی ضامن ہیں،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی اور بیرونی سلامتی ، امن اور علاقائی استحکام کی ضمانت ہیں جو عالمی امن کی کوششوں میں بھی شریک ہیں۔ جمعہ کے روز کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے قدرتی آفات میں قوم کی شاندار خدمت کی ہے۔پاکستان کی مسلح افواج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری کامیابیاں بے مثال ہیں جنہیں پوری دنیا نے سراہا ہے۔ شہباز شریف نے پھر کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ایک اہم ریاستی ادارہ ہے اور ان کی بے مثال قربانیاں قوم کے لئے باعث فخر ہے۔اس سے پہلے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج پہنچنے پر وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔