کہیں دھوپ،کہیں بارش،محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا

کہیں دھوپ،کہیں بارش،محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا
کیپشن: کہیں دھوپ،کہیں بارش،محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان ، کشمیر ،اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار،شمال مشرقی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آندھی جھکڑ چلنےکےعلاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں  چلنے کا امکان ہے، ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش بونداباندی ہوسکتی ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شد ید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش بونداباندی ہوسکتی ہے،کے پی کے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

Watch Live Public News