عمران خان، شاہ محمود سمیت دیگرپی ٹی آئی رہنمابری

عمران خان، شاہ محمود سمیت دیگرپی ٹی آئی رہنمابری
کیپشن: عمران خان، شاہ محمود سمیت دیگرپی ٹی آئی رہنمابری

ویب ڈیسک: عدالت نے آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف کے 2 مقدمات میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔

علی محمد خان اور اسد عمر اپنے وکلاء نعیم حیدر پنجوتھا، سردار مصروف ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سائفرکیس میں سزامعطل،عمران خان اور شاہ محمودقریشی بری

جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت اسد عمر ،علی محمد خان، مراد سعید کو بھی مقدمات سے بری کر دیا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دو مقدمات درج تھے۔ 

علی محمد خان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں گفتگو

علی محمد خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی بات کی ہے،کسی ادارے یا اپنی فوج لے خلف بات نہیں کی،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی طرز پر کہا کہ جمہوریت میں عوامی مینڈیٹ کو عزت دیں،جس کو ووٹ پڑا ہے اس کو حکومت بنانے دیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ جیسے ماضی میں شیخ مجیب کو ووٹ پڑا تھا تو اس کو عوام نے ووٹ دیا تھا،جنرل یحیی کچھ اور بات کر رہا تھا اور بھٹو نے نعرہ لگایا کہ ادھر ہم ادھر تم اور نتیجہ کیا نکلا،ہماری بات اب بھی سیاسی یے کہ جس کو ووٹ پڑا اس کو حکومت بنانے دیں،عوام نے مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا تھا۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ فارم 47 پہ جب آپ لوگوں کو لے کر آتے ہیں تو عوام ایک طرف کھڑی ہے اور حکومت ایک طرف ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حمود رحمان رپورٹ پڑھنے کا صرف اس لیے کہا کہ پتہ لگے کیوں مینڈیٹ پر ڈاکے پڑتے ہیں،اس ملک میں کوئی غدار نہیں ہے، سیاسی نقطہ نظر کے حوالے سے اختلاف ہے۔

Watch Live Public News