ٹرمپ کا ٹک ٹاک پر جلوہ ،12 گھنٹوں میں 3 ملین فالوورز

trump
کیپشن: trump
سورس: google

ویب ڈیسک :سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک  پر شئیر کیا اوروہ  اس ٹک ٹاک میں  شامل ہوگئے، جس پر انہوں نے بطور صدر قومی سلامتی کی بنیاد پر پابندی لگانے کی کوشش کی تھی۔ محض12 گھنٹوں میں 3 ملین سے زیادہ فالوورز مل گئے۔
 ڈونلڈ  ٹرمپ نے ایک ویڈیو پوسٹ میں کہا’’یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے ‘‘۔ اس میں ریپبلکن صدارتی امیدوار کو امریکی ریاست نیو جرسی کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر نیوارک میں الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ گیم میں شائقین کی جانب سے ہاتھ ہلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 ڈونلڈ  ٹرمپ نے تیزی سے 3 ملین سے زیادہ فالوورزکو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ ان کی پہلی پوسٹ کو 12 گھنٹے کے اندر تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ بار دیکھا گیا اور اسے  ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔  اب تک ان کی ویڈیو کو 59 کروڑ سے زائد بار دیکھا چکا ہے۔

ڈونلڈ    ٹرمپ فی الحال وفاقی اور مقامی سطحوں پر فوجداری اور دیوانی مقدمات کی ایک سیریز میں الجھے ہوئے ہیں۔
جمعرات کو، نیویارک میں ایک جیوری نے انہیں 2016 میں ایک پورن اسٹار کو دی گئی خفیہ رقم کی ادائیگی کو چھپانے کے لیے کاروباری ریکارڈ میں ہیرا پھیری کے سبھی 34 الزامات کا مجرم قرار پائے جانے کے بعد وہ امریکی تاریخ میں کسی جرم کا مجرم قرار پائے جانے والے پہلے سابق صدر بن گئے۔
 

Watch Live Public News