ویب ڈیسک: ٹی 20 ورلڈ کپ میں عمان کی ٹیم نے بری کارکردگی دیکھائی۔
اس میچ کے دوران کچھ ایسا ہوا جو ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔ عمان کی نصف سے زیادہ ٹیم کے پاس ایک ہی میچ میں انٹرنیشنل میچ میں آؤٹ ہونے کا شرمناک ریکارڈ ہے۔ نمیبیا کے خلاف ایک دو نہیں بلکہ 6 بلے باز ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ کشیپ پرجاپتی، عاقب الیاس، ذیشان مقصود، محمد ندیم، مہران خان اور کلیم اللہ جب گیند ڈالی گئی تو وکٹ کے سامنے پائے گئے۔
اس میچ میں نمیبیا کے روبین ٹرمپیل مین نے پہلے دو گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں اور دونوں ہی ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اوور کی پہلی گیند پر کشیپ پرجاپتی وکٹ کے آگے جال میں پھنس گئے اور پھر اگلی ہی گیند پر کپتان عاقب الیاس بھی اسی انداز میں آؤٹ ہوگئے۔ کلیم اللہ کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کرکے اپنا تیسرا شکار بنایا۔ عمان کے خلاف ٹرمپیل مین نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔