ویب ڈیسک: گزشتہ 14 سالوں سے ایک بھی ہٹ فلم نہ دینے والی بھارت کی امیر ترین اداکارہ ایشوریہ رائے ۔۔ ان کے کل اثاثوں کی مالیت 776 کروڑ ہے ۔
90 کی دہائی میں ڈیبیو کرنے والی سابق مس یونیورس ایشوریہ رائے 2000 کی دہائی کے وسط سے بالی وڈ کی سب سے امیر ترین اداکارہ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی کل دولت تقریباً 776 کروڑ روپے ہےایشوریہ نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور میں کئی سپر ہٹ فلمیں دیں اور اپنی خوبصورتی سے پوری دنیا کے لوگوں کو مسحور کیا۔
انہوں نے فلموں، اشتہارات اور کاروبار میں سرمایہ کاری کر کے اتنی بڑی دولت جمع کی ہے جو کہ بھارت کی کسی بھی اداکارہ کی نیٹ ورتھ سے زیادہ ہے۔
ایشوریہ کے بعد سب سے امیر بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینکا کی کل دولت 600 کروڑ روپے ہے۔ دیپیکا پڈوکون 550 کروڑ روپے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ عالیہ بھٹ کی کل دولت 500 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ ایشوریہ کی ہم عمر کرینہ کپور (485 کروڑ روپے) اور کاجول (250 کروڑ روپے) ان سے کافی پیچھے ہیں ایشوریہ دو دہائیوں سے بڑے برانڈز کو اینڈ روس کر کے کروڑوں روپے کما رہی ہیں۔ انہوں نے فلموں اور کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرکے دنیا بھر میں اپنی خاص شناخت بنائی ہے.