ویب ڈیسک : زمین پھٹی نہ آسمان گرا، سگی خالہ نے بھتیجی کو جنسی بھیڑیئے کی ہوس کا نشانہ بنوا ڈالا، بھارت کے شہر فیروز آباد ، اترپردیش میں ملزمہ گرفتار، کمسن لڑکی سے زیادتی کی وڈیو اور تصاویر بھی بنائی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق فیروز آباد پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جو عصمت دری کا شکار ہونے والی لڑکی کی خالہ ہے۔
اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بھتیجی کے ساتھ اپنے عاشق ابھے دھاکرے سے عصمت دری کرائی ہے۔ متاثرہ کے والد کا الزام ہے کہ ان کی بیٹی کو نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور فحش تصاویر کھینچی گئیں۔ تھانہ انچارج ٹنڈلا انوج کمار نے بتایا کہ اس معاملے میں ملزمہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ ابھے دھاکرے کی تلاش بھی جاری ہے ۔