ناراضگی ہوتو ایسی!عاشق نے روٹھی محبوبہ کے گاؤں کی بجلی کاٹ دی

ناراضگی ہوتو ایسی!عاشق نے روٹھی محبوبہ کے گاؤں کی بجلی کاٹ دی
کیپشن: ناراضگی ہوتو ایسی!عاشق نے روٹھی محبوبہ کے گاؤں کی بجلی کاٹ دی

ویب ڈیسک: محبوبہ کی مبینہ ناراضگی پر بھارت میں غیرمعمولی واقعہ رونما ہوا ہے جہاں عاشق نے گرل فرینڈ کے گاؤں جانے والی بجلی کی مین تاریں ہی کاٹ دی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لڑکی کا نمبر مسلسل مصروف جارہا تھا جس پر مشتعل ہوکر نوجوان نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص گرل فرینڈ سے بات نہ ہونے پر ناراض تھا اور جب لڑکی کا فون مسلسل مصروف رہا تو اس نے انتہائی قدم اٹھایا اور بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر پورے گاؤں کو ملنے والی بجلی معطل کردی۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں لڑکے کا غصہ دیکھا جاسکتا ہے اور یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اس نے بجلی کاٹی۔

رپورٹس کے مطابق لڑکے کا نام یا لڑکی کی شناخت سامنے نہیں آسکی لیکن لڑکے کے اس اقدام کی ویڈیو ضرور وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کررہے ہیں۔

Watch Live Public News