ویب ڈیسک: سیٹلائٹ کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی نئی تصاویر فوری طور پر جاری کرنے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس پابندی کا سبب حالیہ ایرانی حملوں میں امریکی نقصانات کی تصاویر کا شائع ہونا ہے۔ اس دوران اردن، عرب امارات اور سعودی عرب میں امریکی میزائل دفاعی نظام "تھاڈ" کو نشانہ بنانے والی تصاویر بھی منظر عام پر آئیں، جس کے بعد کمپنی نے عارضی پابندی لگائی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اب خلیجی ممالک، عراق اور دیگر جنگی علاقوں کی نئی سیٹلائٹ تصاویر 96 گھنٹے تاخیر کے ساتھ جاری کی جائیں گی۔
تاہم امریکی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کو فوری رسائی بدستور حاصل رہے گی، اور ایران کی سیٹلائٹ تصاویر بھی فوری طور پر دستیاب رہیں گی۔
کمپنی کے مطابق امریکی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ ان کے بڑے معاہدے موجود ہیں جس کی بنیاد پر یہ سہولت برقرار رہے گی۔