ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، آئی سی سی کا ہوش اڑا دینے والی انعامی رقم کا اعلان 

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، آئی سی سی کا ہوش اڑا دینے والی انعامی رقم کا اعلان 
سورس: publicnews

( پبلک نیوز ) محمد شکیل خان: آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے ہوش اڑا دینے والی انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے مجموعی طور پر 11.25 ملین ڈالرز کی رقم رکھی گئی ہے۔ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 2.45 ملین ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔ 

ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار جیتنے والی ٹیم کے لیے اتنی بڑی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔ ورلڈ کپ کی رنراپ ٹیم کے حصے میں 1.28 ملین ڈالرز کی رقم آئے گی۔ ورلڈ کپ میں شرکت پر ہر ٹیم کو دو لاکھ 25 ہزار ڈالر کی رقم ملے گی۔ 

سیمی فائنل ہارنے والی ہر ٹیم کو 7 لاکھ 87 ہزار 500 ڈالر کی  رقم ملے گی۔ 

سپرایٹ مرحلے میں باہر ہونے والی ٹیم کو تین لاکھ 82 ہزار 500 ڈالر کی رقم ملے گی۔

اس کے علاوہ میچ جیتنے پر جیتنے والی ٹیم کو اضافی 31 ہزار 154 ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔

9 ،10, 11 اور 12 ویں نمبر پر رہنے والی ہر ٹیم کو 6 کروڑ 89 لاکھ 84 ہزار 313 روپے ملیں گے جبکہ 13 سے 20 ویں نمبر پر رہنے والی ہر ٹیم 6 کروڑ 27 لاکھ 13 ہزار روپے ملیں گے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ میں مجموعی طور پر 55  میچز کھیلے جائیں گے۔ ورلڈکپ ٹرافی کے لیے 20 ٹیموں کے درمیان مقابلے جاری ہیں۔ ورلڈکپ کا فائنل 29 جون کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم اپنے گروپ کا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گی۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔