”سینٹ انتخابات میں جیت پی ٹی آئی کی ہو گی“

”سینٹ انتخابات میں جیت پی ٹی آئی کی ہو گی“

اسلام آباد (پبلک نیوز)پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ جب اوپر چوری ہوتی ہے تو نیچے سب چوری کرتے ہیں۔اپوزیشن نے اوپن بیلٹنگ کی ہر جگہ مخالفت کی مگر جیت پی ٹی آئی کی ہو گی۔سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ہر سطح کی کرپشن کو پروٹیکٹ کرنا چاہتی ہے۔جب عمران خان صاحب اپنا پہلا خطاب کر رہے تھے پارلیمنٹ کے اندر ٗ اپوزیشن نے شور شرابا کیا اور پہلے پانچ منٹ میں کہہ دیا کہ حکومت فیل ہو گئی ہے۔ صرف اس لئے کیونکہ عمران خان صاحب نے اس تقریر میں کہا تھا کہ میں این آر او نہیں دوں گا۔اس کے بعد جب کشمیر سہ سرخیوں میں تھا تو انہوں نے فضل الرحمن کو آگے کر کے دھرنے کی کال دیدی۔اسلام آباد میں کنٹینرز لے کر آگئے ٗ کشمیر کو پیچھے کر دیا اور ا پنے دھرنے کو ا نہوں نے آگے کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ جب فیٹف کی انتہائی اہم قانون سازی ہو رہی تھی تو انہوں نے اس کی مخالفت کی اور بدلے میں کہا کہ ہم آپ سے سودے بازی کرنا چاہتے ہیں۔ہم عوامی مفاد کی قانون سازی پر آپ کو تب ووٹ کریں گے جب عمران خان صاحب نیب آرڈیننس کی 38میں سے 34شقیں ہماری مرضی کی بدل دیں گے۔ہمیں این آر او دے دیں گے۔99سے پہلے کے کیسز ختم کردیں گے۔ وہاں پر بھی انہوں نے عمران خان صاحب کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

فیصل جاوید نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں انہوں نے پورا زور لگایا ٗ ہر جگہ پر انہوں نے اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کی اور آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ انہوں نے کس طرح سے اقتدار میں آکر اخلاقیات تباہ کیں۔ جب اوپر چوری ہوتی ہے تو نیچے سب چوری کرتے ہیں۔حکمرانوں نے آکر یہاں پیسہ بنایا ٗ اربوں کی جا ئیدادیں بنائیں ٗ کرپشن ٗ رشوت ٗسفارش کو عام کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔