حکومتی اور اپوزیشن ممبران کی خوشگوار موڈ میں گروپ فوٹو

حکومتی اور اپوزیشن ممبران کی خوشگوار موڈ میں گروپ فوٹو
اسلام آباد (پبلک نیوز) سینٹ کی 37نشستوں کیلئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف ٗ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔ اس موقع پر تمام اراکین قومی اسمبلی آپس میں خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے رہے۔ شہباز شریف ٗ آصف زرداری ٗ حفیظ شیخ ٗ بلاول بھٹو زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے تصویر بھی بنوائی تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں سینٹ انتخابات کے موقع پر حریف سیاسی رہنما ؤں نے آپس میں ملاقاتیں کیں اور خوشگوار ماحول میں تصاویر بھی بنوائیں۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات اور ان سے سینٹ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی۔ حفیظ شیخ اس موقع پر شہباز شریف کے ساتھ نظر آئے اور دونوں نے خوشگوار ا نداز میں گفتگوبھی کی۔اسی طرح حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی نے بھی ملاقات کی اور سینٹ انتخابات کے حوالے سے تبصرے بھی کئے۔ایک جگہ پر حفیظ شیخ ٗ بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی اکٹھے ہوئے اور انہوں نے تصاویر بھی بنوائیں جبکہ اسی موقع پر ان تینوں کو شہباز شریف اور آصف علی زرداری نے بھی شریک ہوگئے اور سب نے ا یک اور گروپ فوٹو بنوائی۔مزید برآں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری قومی اسمبلی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پہنچے جہاں پر ان کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا جس کے بعد ان کی طرف سے نئے بیلٹ پیپر کی درخواست دی گئی جسے پورا کردیا گیا اور انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری کر دیا گیا جس کے بعد آصف علی زرداری نے سینٹ ا نتخابات کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔