اسلام آباد (پبلک نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج پارلیمان کے وقارمیں اضافہ ہوا۔ حکومت ہارچکی ہے۔ عوام جیت چکے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج سلیکٹڈ حکومت اپنے ہی پارلیمان سے ہارچکی ہے۔ تمام پی ڈی ایم جماعتوں کا شکر گزار ہوں۔ عمران خان کو اپنی اسمبلی سے شکست دلوانا تاریخی کامیابی ہے۔ ضمنی اورسینیٹ الیکشن میں حکومت کو چیلنج کر کے ناکام کیا۔ ناکامی پروزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کوچیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے۔ کٹھ پتلی حکومت کےخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ ظالم حکومت کوجلد گھربھیجیں گے۔ اگران میں شرم ہوتی تومستعفی ہوجاتے۔ شہبازشریف اورمولانا فضل الرحمان کے پاس جاؤں گا۔ پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے آئندہ کی حکمت عملی طےکریں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اخلاقی طورپرعمران خان کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔ ہم جانتے ہیں عمران خان ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ وقت کا تعین کریں گےعدم اعتماداورلانگ مارچ کب کرنا ہے۔ پی ڈی ایم اورجمہوریت کا مستقبل روشن ہے۔
دوسری جانب یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تمام قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سب کی نگاہیں اسلام آباد کی نشست پر تھیں۔ آج کی کامیابی سے جمہوریت کی فتح ہوئی۔