کراچی(پبلک نیوز) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پی ایس ایل 6 کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی کو سلواوور کرنے کے باعث کھلاڑیوں پرمیچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی مقررہ وقت میں 20 اوور مکمل نہیں کر پائی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اوور کم کرنے پر کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت پشاور زلمی پر جرمانہ عائد کر دیا ہے.آن فیلڈامپائرز راشد ریاض اور شوزب رضا کے علاوہ تھرڈ امپائر احسن رضا نے سلو اوور ریٹ پر پشاور زلمی کو چارج کیا۔ پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک کی جانب سے اعتراف کرنے پرمیچ ریفری افتخار احمد نے ان پر جرمانہ عائد کیا۔