ہونڈا موٹر سائیکلوں کی نئی قیمتیں جاری

ہونڈا موٹر سائیکلوں کی نئی قیمتیں جاری
لاہور: (ویب ڈیسک) اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل یاماہا کمپنی نے اپنی بائیکس کی قیمتیں بڑھائی تھیں۔ مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں سوزوکی اور چینی ساختہ کمپنیوں کی جانب سے بھی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ 19 جنوری کو یونائیٹڈ کمپنی نے اور ایک ہفتہ قبل یعنی 22 فروری کو یاماہا موٹر کمپنی کی جانب سے بھی 3 ہزار تا 8 ہزار روپے فی موٹر سائیکل قیمت بڑھائی جا چکی ہے اور اب سوزوکی نے بھی قیمتیں بڑھادی ہیں۔ اٹلس ہونڈا کی جانب سے جاری نئی پرائس لسٹ کے مطابق سی جی 125 ایس ای کی قیمت 3500 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 900 روپے جبکہ سی بی 125 ایف اور سی بی 150 ایف کی قیمت میں 9 ہزار 400 روپے بڑھا دی گئی ہے۔ سی بی 125 ایف کی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 900 روپے، سی بی 150 ایف (ریڈ اینڈ بلیک) 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے اور سلور کلر میں 2 لاکھ 86 ہزار 900 روپے کی ہو گئی ہیں۔ اس ے علاوہ پرائیڈر اور سی جی 125 کی قیمتوں میں بھی 3400 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پرائیڈر کی قیمت ایک لاکھ 33 ہزار 900 روپے اور سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی۔ سی ڈی 70 کی قیمت 3 ہزار روپے کے اضافے سے 97 ہزار 900 روپے جبکہ سی ڈی ڈریم بھی 3 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 4 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Watch Live Public News