مائرہ قتل کیس: آئندہ سماعت پر گواہان طلب

مائرہ قتل کیس: آئندہ سماعت پر گواہان طلب

لاہور:  ڈیفنس میں قتل ہونے والی لڑکی مائرہ قتل کیس میں عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں ڈیفنس میں قتل ہونے والی لڑکی مائرہ قتل کیس میں ملوث ملزمان کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے کیس پر سماعت کی . عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا ہے۔جس کے بعد عدالت نےسماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

پبلک نیوز کے مطابق عدالت میں آج سرکاری گواہ سمیت چار گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے، ان گواہان میں نذیر ،طارق ،شفیق اور ذولفقار کے بیانات قلمبند کیے گئے ۔ملزمان کے خلاف دس سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں۔

پراسکیوشن نے مائرہ قتل کیس کا چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مائرہ کو ڈیفنس میں 3 مئی کو قتل کیا تھا۔ واضح رہے کہ مائرہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس بی میں درج کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔