سابق وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، جو بھی عدالت کے فیصلے کی تضحیک کرے گا تو اسے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا ۔ شیخ رشید نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول فیصلے سے پہلے غریب پر مہنگائی کی مزید بجلی گرے گی، غریب ذبح خانے میں حکمران خانے میں بیٹھے ہیں ۔آج سپریم کورٹ میں1کروڑاورسیزپاکستانی ووٹوں کی سماعت ہوگی عمران خان کی نااہلی یاگرفتاری جلتی پرپیٹرول کاکام کرےگی چین نےدوستی کاحق اداکردیاہےپیٹرول اوربجلی کی قیمتیں بھی بڑھنےجارہی ہیں نہ ڈالردستیاب نہ فنڈنگ موجودہےسیاست بچانی ہےیاریاست ڈالرشرح سودپیٹرول مہنگائی سب ریکارڈٹوٹ گئے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 3, 2023
راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑچکی ہے، 2بڑوں کی میٹنگ الیکشن کرائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں لکھا ہے کہ آج سپریم کورٹ میں ایک کروڑ اوورسیز پاکستانی ووٹوں کی سماعت ہوگی ، سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی یا گرفتاری جلتی پر پٹرول کا کام ہی کرے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے دوستی کا حق ادا کردیا ہے، بجلی اور پٹرول کی قیمتیں بھی بڑھنے جارہی ہیں ، نہ ڈالر دستیاب ہے اور نہ ہی فنڈنگ موجود ہے، سیاست بچانی ہے یا ریاست ؟، ڈالر شرح سود پٹرول مہنگائی سب ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں ۔