کیا آپ استعفی دینے جارہے ہیں؟صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار کا دلچسپ جواب

کیا آپ استعفی دینے جارہے ہیں؟صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار کا دلچسپ جواب
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کی ۔ صحافی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ موجودہ معاشی صورتحال پر حکومتی کی کیا حکمت عملی ہے؟،جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چار بجکر 10 منٹ پر پریس کانفرنس کروں گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ استعفی دینے جارہے ہیں؟ اسحاق ڈار نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپکو تکلیف ہے میرے کام کرنے میں؟۔ صحافی نے پوچھا کہ شبرزیدی نے کہا ہے کہ آپ آج استعفی دینے جارہے ہیں؟ جس پر وزیر خزانہ نے کہا کہ اس نے اس ملک کے ساتھ کیا کیاہے،اُسوقت اربوں روپے ری فنڈز کرنے پر اسے جیل میں ہونا چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔