لاہور ہائیکوٹ کا پی ٹی آئی کے نظر بند رہنماؤں ، کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکوٹ کا پی ٹی آئی کے نظر بند رہنماؤں ، کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم
لاہور: لاہور ہائیکوٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے نظر بند رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے پنجاب بھر سے 320رہنماؤں اور کارکنوں کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت تین ایم او کے تحت نظر بندی کا حکم معطل کردیا۔ لاہو ر ہائیکورٹ کی جانب سے نظربند افراد کو رہا کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ عدالت نے صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ نے 7 مارچ کو فریقین سے جواب بھی طلب کرلیا۔ واضح‌ رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین ا شاہ محمود قریشی ، اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں صوبے کی دوسری جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔