ویب ڈیسک: نئے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملک کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب کر لیا۔
دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس صبح 10 بجے منعقد ہوگا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے دونوں ایوان کے ارکان کو اجلاس کی اطلاع دے دی۔
سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صدارتی الیکشن کے رول 9 کی شق بی اور رولز 1988 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔