اننت امبانی کی شادی پر بہن کا ہیروں سے مزین لباس، سوشل میڈیا پر دھوم

 اننت امبانی کی شادی پر بہن کا ہیروں سے مزین لباس، سوشل میڈیا پر دھوم
کیپشن: Isha Ambani
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: بھارت کے معروف صنعتکار مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت کی شادی کے ان دنوں کافی چرچے ہیں اور یہ شہ سرخیوں میں ہے، بھائی کی شادی پر ایشا امبانی بھی سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشا امبانی نے اپنے بھائی اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی شاندار تقریب میں ایک ہیروں سے مزیّن سیاہ رنگ کا گاؤن پہنا ہے جس کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ یہ لباس دیکھنے میں نہ صرف بہت خوبصورت بلکہ کافی قیمتی بھی ہے۔

انیتا شیروف جو کہ ایشا کی اسٹائلسٹ ہیں انھوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ 
ایشا امبانی کے ان تصاویر میں کافی سحر انگیز انداز اور دلکش نظر آرہی ہیں جبکہ ان کا سیاہ ہیروں سے بھرا لباس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

وہ تصویروں میں اپنے دو پیارے بچوں، کرشنا اور آدیہ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں جبکہ ان کے بچوں نے بھی سیاہ لباس پہنا ہوا ہے۔

شادی میں دنیائے کرکٹ کی بڑی شخصیات اور بالی ووڈ، ہالی ووڈ کی فیمس سلیبرٹیز کی کے علاوہ دنیا کی بااثرشخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ’پری ویڈنگ‘ تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، شادی کی پہلی تقریب ’ایورلینڈ میں ایک شام‘ کے عنوان سے رکھی گئی ہے.

Watch Live Public News