اسلام آباد(پبلک نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی انتخابی اصلاحات پر زور دیتی رہی ہے، ہم الیکشن کمیشن کے کردار کو فعال بنانے پر بات کر سکتے ہیں، الیکشن کمیشن اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرے۔
اپنی پریس کانفرنس میں بلاول نے کہا اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو ختم کئے بغیر بہتری ممکن نہیں، ن لیگ ایک سیٹ ہارنے پر فوج کو اپیل کر رہی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا الیکشن پر کوئی اعتراض ہے تو فورمز موجود ہیں، ن لیگ فوج سے اپیل نہ کرے، ن لیگ نے ایک سیٹ ہاری تو فوج سےمدد مانگ رہی ہے، ملکی تاریخ میں سب سےزیادہ پولنگ اسٹیشنز میں فوج 2018میں تعنیات ہوئی، غیر سیاسی اداروں پر تنقید آسان ہوتی ہے، انتخابی سامان فوج کی تحویل میں دینا ن لیگ کا غیر ذمہ دارانہ موقف ہے، اصولی بیانیہ چاہتے ہیں تو فوج سے مطالبہ کیوں ہے؟ مولانا فضل الرحمن سےکوئی رابطہ نہیں ہوا۔
بلاول نے کہا بحریہ ٹائون کے سپریم کورٹ میں پڑے پیسوں پر صوبے کا حق ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ پیسے صوبائی حکومت کو دیئے جائیں تاکہ ہم بارشوں کی تباہیوں کا ازالہ کر سکیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آنے والے مون سون سے پہلے لوگوں کے نقصانات کاازالہ کریں ، ہمیں پیسوں کی ضرورت ہے۔