پبلک نیوز: عید الفطر کے موقع پر لاک ڈاون کے باعث ایبٹ آباد کے تمام سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔
ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے باعث ہوٹل سرائے اور ریسٹ ہاوسز بھی بند رہیں گے۔ ٹرانسپورٹ، دوکانیں، ٹک شاپس بند ہونے کی وجہ سے مشکل پیش آ سکتی ہے۔ سیاحوں سے گزارش ہے گلیات ، نتھیاگلی، ٹھنڈیانی ، شملہ ، ہرنو، سجیکوٹ اور دیگر سیاحتی علاقوں کا رخ نہ کریں۔
بابر آفریدی کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد کے تمام داخلی راستوں، دونوں انٹرچینجز سمیت 14 مقامات پر پولیس چیک پوائینٹس قائم کی گئی ہیں جہاں بھاری تعداد میں پولیس کے جوان تعینات کیے جائیں گے۔