اسلام آباد ( پبلک نیوز) کورونا کا پھیلاو روکنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے انتظامیہ ان ایکشن، مجسٹریٹ رورل چوہدری محسن جاوید کی گلبرگ گرینز، بحریہ ٹائون ، پی ڈبلیو ڈی ، پاکستان ٹاون اور سواں گارڈن میں کارروائیاں ، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے درجنوں ہوٹلز، سنوکر کلبز سیل۔
گلبرگ گرینز، میں گروسری شاپس کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ پی ڈبلیو ڈی سوسائٹی میں موبائل مارکیٹ سیل کر دی گئی۔ پاکستان ٹائون میں 4 کیفے سیل جبکہ بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ نیشنل پولیس فاونڈیشن سیکٹر او نائن میں سیف وے کیش اینڈ کیری سیل کر دیا گیا۔
مجسٹریٹ رورل چودھری محسن جاوید کی ہدایت پر 40 سے زائد بھکاری دھر لیے گئے۔ زون فائیو میں درجنوں سبزی فروٹ اور گروسری کی دکانوں کو جرمانے عائد کر دیئے گئے۔ ماسک کا استعمال نہ کرنے والے 200 سے زائد شہریوں کو وارننگ جاری کی گئیں۔