ویب ڈیسک: سیالکوٹ میں شادی پر دلہا کے بھائی اور دوستوں نے ملکی و غیر ملکی نوٹوں، موبائل ، کپڑے اور دیگر سامان کی برسات کر دی۔
تفصیلات کے مطابق شاہی بارات سیالکوٹ کے نواحی گاؤں ڈالو والی سے کینٹ مقامی میرج ہال تک پہنچی تو دلہے کے بھائی اوردوست سارے راستے ملکی و غیرملکی نوٹ نچھاور کرتے رہے اورموبائل اور دیگر سامان بھی لوٹاتے رہے۔
نوٹ اور دیگر سامان لوٹنے کے لیے لوگوں کا ہجوم لگ گیا، متعدد افراد جالیاں لگاکر موبائل، کپڑے اور نقدی لوٹتے رہے۔
دوسری جانب پولیس نے دولہے سمیت اس کے بھائی اور دوستوں کیخلاف روڈ بلاک کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔