ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
اسلام آباد: ملک بھرمیں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام سےمنائی جارہی ہے،صدرمملکت عارف علوی نے فیصل مسجد اسلام آبادمیں نمازعید ادا کی، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے جاتی امرا میں نمازعیداداکی،ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ نمازعید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد اسلام آباد میں منعقد ہوا ،جہاں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے نماز ادا کی ،نماز عید کے اجتماع میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ امت مسلمہ،ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیں مانگی گئیں ۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے گئے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاتی امرا میں نماز عید ادا کی ۔ملک کے تمام ہی چھوٹے بڑے شہروں میں عید الفطر کی نماز کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔۔ایک دوسرے سے گلے ملے اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔