پنجاب کے پی الیکشن :‌الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کےفیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی

پنجاب کے پی الیکشن :‌الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کےفیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق 4 اپریل کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے۔ الیکشن کمیشن نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آرٹیکل 254 سے استفادہ مدت معیاد گزرنے سے پہلے بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے حاجی سیف اللہ کیس میں آرٹیکل 254 کو پری میچور استعمال کیا۔ سپریم کورٹ کا 11 رکنی لارجر بینچ فیصلہ موجود ہے۔ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے ماضی میں الیکشن کو چار ماہ آگے بڑھانے کی اجازت دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے انعقاد سے متعلق آرٹیکلز کا ایک ساتھ پڑھا جائے۔ الیکشن کمیشن نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات سے متعلق 4 اپریل کے فیصلہ پر نظر ثانی کرے۔ ادھر ذرائع رجرسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر اعتراض لگا دیا، رجسٹرار آفس نے نظر ثانی درخواست میں فریقین کی نا مکمل تعدادکی نشاندہی کردی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض لگایا گیا ہے کہ نظر ثانی درخواست میں رہنما تحریک انصاف محمود الرشید کا نام شامل نہیں، میاں محمود الرشید کا نام فریقین میں شامل تھا، نظرثانی میں محمود الرشید کا نام شامل ہونا ضروری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔