موٹروےپولیس سےبدتمیزی کرنیوالی دوخواتین کی حفاظتی ضمانت منظور

موٹروےپولیس سےبدتمیزی کرنیوالی دوخواتین کی حفاظتی ضمانت منظور
کیپشن: موٹروےپولیس سےبدتمیزی کرنیوالی دوخواتین کی حفاظتی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی دو خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس طارق ندیم نے کی ، دونوں خواتین کی جانب سے حسن مجید ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔

عدالت نے موٹر وے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی دونوں خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی جبکہ پولیس کو 4روز تک خواتین کو  گرفتار کرنے سے روک دیا۔

جسٹس طارق ندیم نے دونوں خواتین کو چکوال کی مقامی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم جاری کیا ۔

Watch Live Public News