خاورمانیکا کو تھپڑ مارنے والےپی ٹی آئی وکیل کی ضمانت منظور

خاورمانیکا کو تھپڑ مارنے والےپی ٹی آئی وکیل کی ضمانت منظور
کیپشن: خاورمانیکا کو تھپڑ مارنے والےپی ٹی آئی وکیل کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک:اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے خاورمانیکا تشدد کیس میں گرفتار پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی۔

تفصیلات کے مطابق جج طاہرعباس سپرا نے گرفتاروکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت کی، وکیل درخواستگزارریاست علی آزاد نے موقف اپنایاکہ ملزم پرللکارنے اورمکا مارنے کا الزام ہے، سارے کا سارا مقدمہ جھوٹ پرمبنی ہے۔ خاورمانیکا کے ساتھ پرائیویٹ افراد تھے۔پولیس توموقع پرموجودہی نہیں تھی،ویڈیو دیکھ لیں۔

جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ ویڈیوبھی دیکھیں گے لیکن کیاعام شہری کوبھی کچہری میں ایسے رویہ کی اجازت دیںگے۔

وکیل نے کہا کہ جی ایسی کوئی اجازت نہیں دیںگے۔

جج طاہرعباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ وکلا لیڈرزکواپنے جونیئرزکوسکھانا ہوتاہے،کیا ایسا سکھایا جائے گا۔

وکیل نے کہاکہ جیسے گالی پرکوئی سیکشن نہیں بنتا ویسے تھپڑپربھی کوئی سیکشن نہیں بنتا۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جوکچھ دیرمیں سنایاگیا عدالت نے گرفتارپی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرلی۔

Watch Live Public News