( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے26 میچ آفیشلز کااعلان کر دیا ہے ۔
جن میں 20 ایمپائر ز اور 6 میچ ریفریز ورلڈکپ کے 55 میچز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
رچردڈ ایلنگورتھ، کمار دھرماسینا ،کرس گیفینی ، پال ریفل ایمپائرز میں شامل ہونگے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے راشد ریاض اور آصف یعقوب پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایمپائرنگ کریں گے۔
رنجن مدوگالے،جیف کرو ، اینڈریو پائی کرافٹ میچ ریفریز ہوں گے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہو گا۔