(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)نارتھ پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر نے استعفیٰ دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر ملک تیمور مسعود کو سیمابیہ طاہر کی جگہ تحریک انصاف نارتھ پنجاب کا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔
سابق صوبائی وزیر ملک تیمور مسعور کو بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ناتھ پنجاب کی زمہ داریاں سونپی گئیں ہیں۔اس حوالے سے تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے قائم مقام صدر حماد اظہر نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
حماد اظہر نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ سیمابیہ طاہر نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا، وہ پارٹی کی کمٹڈ ورکرز ہیں ۔