اسٹریٹ کرائم میں کمی لانے کیلئے پولیس کی ایک اور حکمت عملی

اسٹریٹ کرائم میں کمی لانے کیلئے پولیس کی ایک اور حکمت عملی
کراچی ( پبلک نیوز) بڑھتے اسٹریٹ کرائم میں کمی لانے کے لئے پولیس کی ایک اور حکمت عملی۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو مزید متحرک کرنے کا فیصلہ۔ ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیز کے مطابق ایس آئی یو نے پانچ ٹیمیں شہر کے اہم مقامات پر تعینات کردیں۔ ٹیمز کی تعیناتی کا مقصد اسٹریٹ کرائم پر قابو پانا ہے۔ ٹیمز اسٹریٹ کرائم کے ہاٹ اسپاٹسو اطراف میں گشت کریں گی۔ ایس ایس پی کے مطابق سی آئی اے پولیس کی ہر ٹیم میں سات افسر و اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ ٹیمز کو اسٹیڈیم روڈ ، سندھی مسلم سوسائٹی اور شہید ملت ایکسپریس وے پر تعینات کیا گیا۔ ایک ٹیم کو کورنگی کریک اور ایک کو راشد منہاس روڈ پر بھی تعینات کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔