آئی سی سی بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کا پہلا نمبر

آئی سی سی بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کا پہلا نمبر
لاہور ( پبلک نیوز) عالمی درجہ بندی میں بابر اعظم نمبر ون ٹی ٹونٹی بیٹربن گئے جبکہ پاکستان دوسری بہترین ٹیم بن گئی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 834 پوائنٹس حاصل کرکے ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے۔ فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈملان کادوسرانمبر ہے۔ آسٹریلیا کے ایرن فنچ تیسری، محمدرضوان چوتھی پوزیشن پربراجمان ہین۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تنزلی ہوگئی اور وہ پانچویں نمبر پر چلےگئے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 834 پوائنٹس حاصل کرکے ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں. قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرنا ان کے لیے حوصلہ افزاء عمل ہے تاہم انہیں زیادہ خوشی پاکستان کرکٹ ٹیم کی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے اور ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اور اس ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی ٹیم کی فتوحات میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہا ہے۔ ہم اس ایونٹ میں جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔