مالی امور پر سب سے بڑی تحقیقات،پاناما پیپرز کے بعد پنڈورا پیپرز تہلکہ مچانے کے لئے تیار، آئی سی آئی جے آج ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل تفصیلات جاری کرے گا،تحقیقات میں دو پاکستانی صحافیوں سمیت 117ممالک کے 600 صحافیوں اور 150میڈیا تنظیموں نے حصہ لیا، پنڈورا پیپرز میں پاکستان اور مختلف ملکوں کی اہم شخصیات کی مالی تفصیلات بھی شامل پنڈورا لیکس میں غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں تو اس سے وزیراعظم عمران خان کےموقف کومزید تقویت ملے گی، وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کہتے ہیں یہ تحقیقات بھی پانامہ کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی، عمران خان نے امیر ملکوں پر زور دیا ہے کہ غریب ملکوں سے چرایا گیا پیسہ امیر ملکوں میں چھپانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔ وزیراعظم عمران خان کا کوئی بےنامی اکاؤنٹ نہیں، ایک ایک پیسے کا حساب دے چکے، معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں فریدالدین نامی شخص سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے، سپریم کورٹ وزیراعظم عمران خان کو صادق و امین قرار دے چکی ہے، ماضی میں ایک آف شورکمپنی استعمال کی گئی جوعدالت میں بتاچکے ہیں،حکومت شفافیت اورقانون کی بالادستی پریقین رکھتی ہے۔ جام کمال کی وزارت اعلیٰ بھنورسےنہ نکل سکی،وزیراعلیٰ بلوچستان کی بی اے پی ارکان کو منانے کی کوششیں تاحال ناکام، اپوزیشن کا دباؤ بھی برقرار، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آج ایک اور ریسکیو آپریشن پر کوئٹہ پہنچ رہے ہیں، سیاسی جوڑ توڑ کی بچ بچاؤ کےلیے مصالحتی کردار ادا کریں گے، وزیراعلی بلوچستان ناراض اراکین سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ اسپیکر اسدقیصر کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کا کوٹہ سسٹم ختم کردیا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے تمام بھرتیاں میرٹ سسٹم پر کرانے کا نیا قانون نافذ کردیا، فیڈرل، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزادکشمیر کا کوٹہ ختم، بھرتی کےلیے اقلیتوں کی بھی مخصوص نشستیں ختم کردی گئیں، صرف معذورں کا2 فیصد کوٹہ برقرار۔